نوازشریف کے بیٹوں نے ان کو یہاں تک پہنچایا،فیصل جاوید

نوازشریف کے بیٹوں نے ان کو یہاں تک پہنچایا،فیصل جاوید

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹرفیصل جاوید نے کہا کہ نوازشریف کے بیٹوں نے ان کو یہاں تک پہنچایا ہے، عدالت کا فیصلہ درست ہے، فیصلے حق میں ہوں تو عدالت اچھی، مخالفت میں آئیں توبری۔ سینیٹرفیصل جاوید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ن لیگ کے رہنماوں کے بیانات سمجھ سے بالاتر ہیں، فیصلے حق میں ہوں تو عدالت اچھی،مخالفت میں آئیں توبری۔رہنماپی ٹی آئی نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ درست ہے، پہلے بھی6 ہفتوں کاریلیف ملا تھا، احسن اقبال کے بیانات صرف سیاسی اسکورنگ کیلئے ہیں، میاں صاحب تومطمئن ہیں، احسن اقبال کیوں نہیں؟۔فیصل جاوید نے مزید کہا کہ نوازشریف کے بیٹوں نے ان کو یہاں تک پہنچایا ہے۔

سینیٹرفیصل جاوید

مزید :

صفحہ اول -