وزیراعظم کے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،جہانگیرترین

  وزیراعظم کے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،جہانگیرترین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے وزیر اعظم عمران خان کے استعفیٰ کے آپشن پر کوئی بات نہیں کی گئی اور نہ ہی اس کا سوال پیدا ہوتا ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا پرویز خٹک کی سربراہی میں کمیٹی بنی ہوئی ہے جو مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کرے گی۔ صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا وزیر اعظم ہاؤس میں عمران خان کا استعفیٰ ڈسکس ہوا ہے؟ اس سوال کے جواب میں جہانگیر ترین نے کہا وزیر اعظم کے استعفیٰ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ان کے استعفیٰ کے حوالے سے نہ کہیں کوئی با ت ہوئی اور نہ ہی اس بارے میں کوئی بات ہوگی۔جہانگیر ترین نے کہا حکومت آزادی مارچ سے پریشان نہیں، احتجاج کرنا مولانا فضل الرحمان کا جمہوری حق ہے۔تاجروں کیساتھ معاہدے کے حوالے سے جہانگیر ترین نے کہا بہت اچھا فیصلہ ہوگیا ہے، کوشش ہے جو تاجر ٹیکس نیٹ میں نہیں انہیں نیٹ میں لایا جائے، تاجر تنظیموں کے رہنما بھی متفق ہیں اب وقت پر آگیا ہے تاجر ٹیکس نیٹ میں آئے، ان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے آسان طریقہ کار اپنایا جائے گا۔
جہانگیر ترین

مزید :

صفحہ اول -