عمران خان کو پتہ چل گیا اس کی حکومت ناکام ہو چکی،جاوید پاشمی

عمران خان کو پتہ چل گیا اس کی حکومت ناکام ہو چکی،جاوید پاشمی

  

لاہور(این این آئی)سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ کی عمران خان کو معلوم ہو گیا ہے کہ اس کی حکومت ناکام ہو چکی ہے، آج کا دور آمریت کے دور سے بھی بدتر ہے۔ احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیمرا مارشل لاء کا بدترین چہرہ ہے۔لوگوں کو اظہار رائے سے روکا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعددلیگی رہنما ؤں کو جیلوں میں بے گنا قید رکھا گیا ہے اور سب بہادری سے جیل کاٹ رہے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اگلی باری میڈیا کی ہے اور انہیں بھی جیلوں میں ڈالا جائے گا۔

جاوید ہاشمی

مزید :

صفحہ اول -