کراچی،گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ڈی جی رینجرز کی ملاقات

  کراچی،گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ڈی جی رینجرز کی ملاقات

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر احمد بخاری نے گورنر ہاؤ س میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ربیع الاول کے جلوسوں اور حساس مقامات پر مزید بہتر سیکیورٹی کے انتظامات سمیت دیگر اقدامات کے بارے میں گورنر سندھ کو آگاہ کیا۔ ڈی جی رینجر ز نے گورنرسندھ کو بتایا کہ اب شہر کے حالات بہت بہتر ہیں۔اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ   کراچی امن مشترکہ کاوشوں اور قربانیوں کا ثمر ہے جرائم میں کمی کے بعد شہر میں معاشی استحکام پیدا ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ ربیع الاوّل مسلمانوں کے لئے متبرک مہینہ ہے اس ماہِ مبارک کے دوران امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ 

مزید :

صفحہ اول -