کراچی میں پارکوں پر کسی قسم کی تجاوزات قائم نہ کی جائیں،سندھ ہائی کورٹ 

    کراچی میں پارکوں پر کسی قسم کی تجاوزات قائم نہ کی جائیں،سندھ ہائی کورٹ 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ کراچی میں پارکوں پر کسی قسم کی تجاوزات قائم نہ کی جائیں۔اس حوالے سے عدالتی حکم امتناع برقرار ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے پارکوں پر قبضے کے خلاف سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے  حکم دیا کہ پارکوں پر کسی قسم کی تجاوزات قائم نہ کی جائیں۔ پارکوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف  عدالتی حکم امتناع برقرار ہے۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ایک سیاسی جماعت نے شہر کے پارکوں پر قبضہ اور  دفاتر قائم کررکھے ہیں۔پارکوں سے تجاوزات ختم  کر کے انہیں شہریوں کے لئے کھولا جائے۔

مزید :

صفحہ اول -