ڈی جی نیب لاہور کے بیٹے نے نواز شریف کو خون نہیں دیا، نیب کا وضاحتی بیان 

 ڈی جی نیب لاہور کے بیٹے نے نواز شریف کو خون نہیں دیا، نیب کا وضاحتی بیان 

  



اسلام آباد (آئی این پی)ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کے بیٹے نے نواز شریف کو خون نہیں دیابلکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مطلوبہ خون کی فراہمی میں ان کی مدد کی ہے۔بدھ کو اپنے ایک وضاحت میں قومی احتساب بیورو(نیب) نے بعض میڈیا رپورٹس جن میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کے بیٹے نے نواز شریف کو خون دیا ہے جو کہ حقائق کے منافی ہے۔ ڈی جی نیب لاہور کے بیٹے اور نیب کے کسی افسر / اہلکار نے نواز شریف کو خون نہیں دیا بلکہ نیب نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مطلوبہ خون کی فراہمی  میں  ان کی مدد کی ہے۔ 

 ڈی جی  نیب

مزید : صفحہ اول