آسٹریلیا کیخلاف جارحانہ حکمت عملی سے فتح حاصل کرینگے، وہاب

آسٹریلیا کیخلاف جارحانہ حکمت عملی سے فتح حاصل کرینگے، وہاب

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وہاب ریاض نے کہا ہے آسٹریلیا میں مہمان کرکٹرزکا کڑا امتحان ہوگا لیکن جارحانہ حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔سڈنی میں ایک انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا کہ کینگروز کے خلاف کامیابی مہمان کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ کا ذریعہ بنے گی، پیس بیٹری میں بھی نوجوانوں اور تجربہ کار کھلاڑیوں سمیت اچھے بولرز شامل ہیں، سب مل کر فتوحات کا راستہ ہموار کرنے کی کوشش کریں گے، گرین شرٹس کو ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کی رہنمائی حاصل ہونا بڑی خوش آئند بات ہے، دونوں کی سوچ بڑی مثبت اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی