104 ویں ایف آئی پی ایمبسیڈرز پولو کپ کے2 میچز کاانعقاد
لاہور (سپورٹس رپورٹر) 104 واں ایف آئی پی ایمبسیڈرز پولو کپ 2019ء کے دوسرے روز دو دلچسپ میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں ماسٹر پینٹس نے باڑیز کو 5-4 سے جبکہ دوسرے میچ میں ایڈیسیو نے نیوایج/پیبل بریکرز کو 5.5-5 گول سے ہرا دیا۔۔ اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر ملک عاطف یار ٹوانہ، چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی اسحاق خاکوانی، کوچیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی عبدالحئی مہتہ، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی اعظم حیات نون، آغا مرتضیٰ، میر شعیب احمد، عثمان حئی، ثاقب خان خاکوانی، آغا نجیب رضا اور دیگر پولو کے کھلارڑی بھی موجود تھے۔پہلے میچ میں ماسٹر پینٹس اور باڑیز کے درمیان بہت زبردست میچ ہوا۔ ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے آدھے گول سے یہ میچ جیتا۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے فاورق امین صوفی اور ڈاکٹر تنویر نے دو دو جبکہ راڈک نے ایک گول سکور کیا۔ ہارنے والی باڑیز کی ٹیم طرف سے لینا باڑی اور اینڈی کوک نے دو دو گول سکور کیے۔
دوسرے میچ میں ایڈیسیو کی ٹیم نے نیوایج/پیبل بریکرزکو آدھے گول سے ہرا دیا۔ ایڈیسیو کی طرف سے ملک عاطف یار ٹوانہ نے تین جبکہ عبدالحئی مہتہ اور جیسن کرین نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ ہارنے والی ٹیم نیوایج/پیبل بریکرز کی طرف سے المان جلیل اعظم نے چار جبکہ سردار محسن عطا کھوسہ نے ایک گول سکور کیا۔جمعرات کو ایونٹ میں کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا۔