ایچی سن کالج لاہور اور چاند باغ سکول مرید کے کے درمیان مقابلوں کا آغاز آج ہو گا

ایچی سن کالج لاہور اور چاند باغ سکول مرید کے کے درمیان مقابلوں کا آغاز آج ہو ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ایچی سن کالج لاہور اور چاند باغ سکول مرید کے کے درمیان 3روزہ کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز آج ہو گا،مقابلے ایچی سن کالج میں ہوں گے، چاند باغ سکول اور ایچی سن کالج کی کرکٹ ٹیمیں آج مد مقابل ہوں گی،فٹبال اور باسکٹ بال کے مقابلے کل جمعتہ المبارک کو جبکہ ہاکی کا مقابلہ ہفتے کے روز ہو گا،ایچی سن کالج اور چاند باغ سکول کے درمیان 3روزہ کھیلوں کے مقابلوں کے آخری روز ہفتہ کو تقریب تقسیم انعامات ہو گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -