سپورٹس کمپلیکس میں ڈیپارٹمنٹل ٹیبل ٹنیس اور بیڈمنٹن کے فائنل میچز
لاہور(پ ر)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) میں ڈیپارٹمنٹل ٹیبل ٹنیس اور بیڈمنٹن کے فائنل میچز پاکستان سپورٹس کمپلکس لیاقت جمنازیم میں کھیلے گئے۔ جس میں محمد شعیب بیگ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر (ایچ آر / ایڈمن) مہمان خصوصی تھے اور فائنل جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر او جی ڈی سی ایل سپورٹس بورڈکے صدر طارق محمود قریشی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی محمد شعیب بیگ نے کہا کہ ہم او جی ڈی سی ایل میں سپورٹس کلچر کو فروغ دیں گے اور کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کریں گے۔ خواتین کا سنگل فائنل ٹیبل ٹینس کا میچ وردا یوسف اور مدیحہ سرفراز کے مابین کھیلا گیا۔ جو وردا یوسیف نے اپنے مد مقابل سے دو صفر سے جیت لیا۔ جبکہ مردوں کے فائنل میچ میں محمود خالد مینجر (پی اینڈ پی) نے جاوید سومرو چیف پروڈکشن کو تین ایک سے شکست دی۔ خواتین کا سنگل فائنل بیڈمنٹن کا میچ وردا یوسف اور زنیب کے درمیان کھیلا گیا جس میں وردا یوسف نے زنیب نور کو دو صفر سے شکست دی۔ جبکہ مردوں کے فائنل میچ میں وسیم بٹ نے فخر عالم کو 2-1 سے شکست دی۔