سنٹرل پنجاب کی سندھ کیخلاف 249رنز کی سبقت ، 8وکٹیں باقی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے پانچویں راو¿نڈ کا تیسرا روز مکملاقبال ا سٹیڈیم فیصل آباد میں سنٹرل پنجاب نے سندھ کے خلاف دوسری اننگز میں 249رنز کی سبقت حاصل کرلی اور اس کے 2 کھلاڑی آو¿ٹ ہوچکے ہیں۔میچ کے تیسرے روز سنٹرل پنجاب کے 313رنز کے جواب میں سندھ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں256رنز بناکر آوٹ ہوگئی جبکہ سنٹرل پنجاب نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنا لیے ہیں۔ اس سے قبل سندھ کے بلے باز میچ کے تیسرے روز بھی نوجوان فاسٹ باو¿لر نسیم شاہ کی تباہ کن باو¿لنگ کے سامنے بے بس دیکھائی دئیے۔انہوں نے پہلی اننگز میں 78 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سندھ کی جانب سے فواد عالم 92 اور سعد علی 81 رنز بنا کر ٹا پ اسکوررز رہے۔پانچویں وکٹ کے لیے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 160 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ 57رنز کی سبقت سے دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے دن کے اختتام پر 2وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنالیے ہیں۔دوسری وکٹ کے لیے اظہر علی اور سلمان بٹ کے درمیان 175 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ا ظہر علی 90 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئے۔ سلمان بٹ90 اور عمر اکمل 2 رنز سے کھیل کے آخری روز کا آغاز کریں گے۔دوسری جانب جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں سدرن پنجاب نے ناردرن کے 550رنز کے جواب میں8 وکٹوں کے نقصان پر403رنز بنالیے ہیں۔کھیل کے تیسرے روزسمیع اسلم اور عمر صدیق نے 1وکٹ کے نقصان پر 102رنز سے سدرن پنجاب کی پہلی اننگز کادوبارہ آغاز کیاتوعمر صدیق 22 کے انفرادی اسکور پر آو¿ٹ ہوگئے، جس کے بعد تیسری وکٹ کے لیے صہیب مقصود اور سمیع اسلم کے درمیان 102 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔صہیب مقصود 111 اور سمیع اسلم 100 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ دن کے اختتام پر سدرن پنجاب نے 99.1اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 403 رنز بنائے۔ ناردرن کے اسپنر نعمان علی تاحال 5 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کر چکے ہیں۔ اس سے قبل ناردرن نے ذیشان ملک کی ڈبل سنچری کی بدولت 6وکٹوں کے نقصان پر 550 رنز بنا کر پہلی اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔ا±دھربگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں بلوچستان نے دوسری اننگز میں خیبرپختونخوا کے خلاف 1وکٹ کے نقصان پر 177رنز کی سبقت حاصل کرلی ہے۔میچ کے تیسرے روز بلوچستان کے 553رنز کے جواب میں خیبرپختونخوا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں406رنز بناکر آوٹ ہوگئی جبکہ بلوچستان نے دوسری اننگز میں 1وکٹ کے نقصان پر 30 رنزبنا لیے ہیں۔ صاحبزادہ فرحان اور اسرار اللہ پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے خیبرپختونخوا کو 170 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ صاحبزادہ فرحان 86 اور اسرار اللہ 77 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئے، جس کے بعد مڈل آرڈر بلے باز عادل امین نے چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی۔ عادل امین نے 15چوکوں کی مدد سے 109 رنز بنائے۔ آلراو¿نڈر خالد عثمان نے 56 رنز اسکور کیے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 119 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔خیبرپختونخوا کی پوری ٹیم 103.3 اوورز میں 406 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی۔ بلوچستان کے اسپنرز محمد اصغر اور یاسر شاہ نے 4،4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 147 رنز کی سبقت سے اپنی دوسری اننگزکاآغاز کرنے والی بلوچستان کی ٹیم نے دن کے اختتام پر 1وکٹ کے نقصان پر 30 رنز بنالیے ہیں۔ کھیل کے آخری روز اویس ضیاء اور عمران بٹ میزبان ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز کا دوبارہ آغاز کریں گے۔