پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا کھیلوں کا سفیر بنانا بڑا عزاز ، ریسلرانعام بٹ

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا کھیلوں کا سفیر بنانا بڑا عزاز ، ریسلرانعام بٹ

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)قطر کے شہر دوحہ مےں ہونے والے ورلڈ بےچ گےمز مےں پاکستان کےلئے سونے کا تمغہ جےتنے والے چےمپئےن رےسلر محمدانعام بٹ نے کہا ہے کہ ہمےشہ پاکستان کے نام کی سربلندی کےلئے رےسلنگ کے مےدان مےں لڑا ہوں مےرا ملک مےری پہچان ہے پاکستان اولمپک اےسوسی اےشن کےجانب سے کھےلوں کا سفےر بننا مےرے لئے بہت بڑا اعزازاور باعث فخر ہے اس عزت افزائی پر مےں پی او اے کے صدر لےفٹنٹ جنرل (ر) سےدعارف حسن اور پوری اولمپک فےملی کامشکور ہوں کوشش کروں گا کہ بحےثےت کھےلوں کے سفےر پوری دنےا مےں پاکستان کے سافٹ امےج مےں اضافے کا باعث بنوں واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان اولمپک اےسوسی اےشن کےجانب سے ورلڈ بےچ گےمز کے گولڈ مےڈلسٹ محمدانعام بٹ کے اعزاز مےں خصوصی تقرےب کاانعقاد کےا گےا جس مےںلےفٹنٹ جنرل (ر) سےدعارف حسن نے پی او اے کےجانب سے انہےں پانچ لاکھ روپے کاکےش اےوارڈ دےا اور پاکستان اولمپک اےسوسی اےشن کے کھےلوں کاسفےر نامزد کےا محمدانعام بٹ کاکہنا تھا کہ انٹرنےشنل اےونٹس مےں مےڈلزجےتنا ملک مےں رےسلنگ کے کھےل کی ترقی اور فروغ کے حوالے سے بہت معاون ثابت ہوتا ہے اس سے نہ صرف دنےا کھےل مےں پاکستان کا مقام بلند ہوتا ہے اور ہمارے رےسلرز کو عالمی سطح پرپذےرائی ملتی ہے بلکہ ملک مےں رےسلنگ کے کھےل سے وابستہ نوجوانوں مےں مزےد محنت کرکے ملک کی نمائندگی کاجذبہ بھی پروان چڑھتا ہے جوان کےلئے مستقبل مےں مزےد کامےابےاں حاصل کرنے مےں بہت معاون ثابت ہوتا ہےںمحمدانعام بٹ کامزےدکہنا تھا کہ اپنے کےئرےر کے دوران پی او اے اور پاکستان رےسلنگ فےڈرےشن کی بھرپور سپورٹ حاصل رہی ہے بےچ گےمز کے فائنل مےں اولمپک برانز مےڈلسٹ جارجےا کے مارسا داتوکےخلاف فتح زندگی کاےادگارلمحہ تھا ساﺅتھ اےشےن گےمز کی تےارےاں شروع کردی ہےں کوشش کروں گا کہ اپنے اعزاز کا کامےابی سے دفاع کروں مےری نظرےں اگلے سال کے اوائل مےں ہونے والے اولمپک کوالےفائی راﺅنڈ اور ورلڈ بےچ سےرےزپر مرکوزہےں پاکستان کےلئے مزےد اعزازات جےتنا چاہتا ہوں۔

انٹرنےشنل اےونٹس مےں پاکستان کےلئے مےڈلزجےتنے والے کھلاڑےوں کی حکومتی اور پرائےوٹ اداروں کےجانب سے حوصلہ افزائی کی جائے تو مستقبل مےں مزےد بہترےن نتائج حاصل کئے جاسکتے ہےں انعام بٹ نے اس موقع پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزےراعظم عمران خان سے بھی اپےل کی کہ ملک کے اعزازات جےتنے والے کھلاڑےوں کی حوصلہ افزائی کےلئے عملی اقدامات کئے جائےں اس ضمن مےں پاکستان اسپورٹس بورڈ کو بھی اپنا حقےقی کردار ادا کرنا چاہےےے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی