وقاریونس کی فاسٹ باﺅلر پر گہری نگاہ،ہدایات اور مشورے

  وقاریونس کی فاسٹ باﺅلر پر گہری نگاہ،ہدایات اور مشورے

  



سڈنی(یواین پی) قومی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا میں پہلے ٹور میچ کیلئے تیاری مکمل کرلی اور گزشتہ روز ٹریننگ سیشن کے دوران وقار یونس فاسٹ باوٓلرز پر گہری نگاہ رکھتے ہوئے انہیں ہدایات اور مشورے دیتے رہے جبکہ مصباح الحق نے فیلڈنگ کی مشقوں کی نگرانی کے ساتھ وکٹ کیپر محمد رضوان کی پریکٹس کا بھی جائزہ لیا۔ آسٹریلیا کیخلاف تین نومبر سے سڈنی میں شروع ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز کی تیاری کیلئے دوسرے روز بھی سڈنی کرکٹ گراو¿نڈ میں پریکٹس کا سلسلہ جاری رکھا۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق گزشتہ روز قومی کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی نگرانی میں فیلڈنگ کے شعبے کو بہتر بنانے کیلئے مختلف ڈرلز اور مشقیں کیں۔

باوٓلنگ کوچ وقار یونس ٹریننگ سیشن کے دوران فاسٹ باوٓلرز کو لائن اور لینتھ کے حوالے سے ہدایات اور مشورے دیتے رہے۔واضح رہے کہ سڈنی کے بنکس ٹاو¿ن اوول پر شیڈول ٹور میچ پاکستان کے بیشتر کھلاڑیوں کیلئے ایک بڑا امتحان ہوگا جنہیں اپنی صلاحیتوں کو منوانے کیساتھ ٹی ٹونٹی سیریز کی تیاری بھی کرنی ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی