قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے چھٹے راونڈ کا دوسرا روز مکمل
لاہور(آن لائن)این بی پی اسٹیڈیم کراچی میں سدرن پنجاب نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے54 رنز کی سبقت حاصل کرلی۔ سدرن پنجاب کے 363رنز کے جواب میں بلوچستان کی ٹیم نے مقررہ 83 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 345رنز بنائے۔ دوسری اننگز میں سدرن پنجاب نے بغیر کسی نقصان کے 36 رنز بنالیے ہیں۔ بلوچستان کی جانب سے اکبرالرحمن نے16چوکوں کی مدد سے142 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔فہد اقبال نے 59 رنز بنائے۔چوتھی وکٹ کے لیے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 164 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔سدرن پنجاب کی جانب سے ضیا الحق نے 79 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ مینٹور اسپنر ذوالفقار بابر نے 3وکٹیں حاصل کیں۔18 رنز کی سبقت سے دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی سدرن پنجاب کے اوپنر ذیشان اشرف 25 اور مختار احمد 9 رنز سے کھیل کے تیسرے روز کا آغاز کریں گے۔یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں سندھ کی ٹیم نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے18رنز کی سبقت حاصل کرلی۔
۔ سندھ کے 278رنز کے جواب میں خیبرپختونخوا کی پوری ٹیم 283 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ دوسری اننگز میں سندھ نے بغیر کسی نقصان کے 23 رنز بنالیے ہیں۔ خیبرپختونخوا کی جانب سے محمد محسن خان نے 73، کامران غلام نے 62 اور سمیع اللہ نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔سندھ کی جانب سے حسان خان نے 106 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ عدیل ملک نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ سندھ کے اوپنرز احسان علی 18 اور جاہد علی 5 رنز سے کھیل کے آخری روز کا آغاز کریں گے۔ایل آر سی اے اتفاق گراونڈ لاہورمیں سنٹرل پنجاب کے 400 رنزکے جواب میں ناردرن نے 6وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنالیے ہیں۔ ناردرن کے کپتان نوید ملک نے 11 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 143 رنز کی اننگز کھیلی۔اوپنر آفاق رحیم نے 66 اورسرمد بھٹی نے 50 رنز اسکور کیے۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سے احمد صفی عبداللہ نے 3 اور سعد نسیم نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ناردرن نے 77 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے۔#/s#
دو کالم