عامر خان نے باکسر عثمان وزیر کی تیسری فائٹ کا اعلان کردیا

عامر خان نے باکسر عثمان وزیر کی تیسری فائٹ کا اعلان کردیا

  

کراچی (یواین پی) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے نے ابھرتے پاکستانی باکسر عثمان وزیر کی کی تیسری انٹرنیشنل فائٹ کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روز ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ باکسر عثمان وزیر کی تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ 22 نومبر کو دبئی میں ہوگی تاہم انہیں کس حریف کا مقابلہ کرنا ہے اس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

تاہم عثمان وزیر کا مدمقابل روایتی حریف بھارت ،تھائی لینڈ، فلپائن یا یورپ سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عثمان وزیر اپنی آئندہ فائٹ کیلئے عامر خان اکیڈمی اسلام آباد میں بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں جن میں باکسنگ کا زبردست ٹیلنٹ موجود ہے جو اپنی تیسری فائٹ بھی جیتنے میں کامیاب رہیں گے۔ عثمان وزیر نے کیریئر کے دوران بھرپور مدد کیلئے عامر خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

دوکالم

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -