ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کے شہر بھر کے دورے،افسران کی دوڑیں لگ گئیں

ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کے شہر بھر کے دورے،افسران کی دوڑیں لگ گئیں

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راؤ امتیازاحمد کا شہر کے طوفانی دوروں کا سلسلہ جاری۔اس حوالے سے ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راؤ امتیازاحمد نے داروغہ والا، باٹا پور،جلو موڑ، فتح گڑھ، ہر بنس پورہ، پاکستان منٹ، مناواں، مغل پورہ،تاج پورہ،ریلوے اسٹیشن اور مدینہ کالونی کے علاقوں میں اچانک دورہ کیا، صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس حوالے سے متعلقہ افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔جبکہ ڈی ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی طارق حسین بھٹی نے گارڈن ٹاؤن، گلبرگ، اچھرہ، گرومانگٹ روڈ اور فیروز پور روڈ کے علاقوں کا دورہ کیا۔وزٹ کا مقصد شہر میں جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لینا تھا۔

اس موقع پرایم ڈ ی ایل ڈبلیو ایم سی نے بہترین صفائی انتظامات کو یقینی بنانے اور سڑک کے اطراف اور فٹ پاتھوں پر خاص توجہ دینے کی ہدایات جاری کیں اور انکا کہنا تھا کہ جب تک شہر صاف نہیں ہو گا نہ خود بیٹھوں گا اور نہ عملے کو بیٹھنے دونگا۔عزیز بھٹی ٹاؤن اور واہگہ ٹاؤن کے علاقے ہر حال میں صاف چاہئیں۔ صفائی میں کسی قسم کی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔مزید براں ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے اطراف بھی صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ شہر کی صفائی کے حوالے سے جو افسر اپنے فرائض میں غفلت برتے گا گھر جائے گا۔محکمہ کو کام کرنے والے افسران اور عملہ کی ضرورت ہے اور کام کرنے والے افسران کو سراہا جائے گا۔ڈی ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی طارق حسین بھٹی کا کہنا تھا کہ مارکیٹوں اور رہائشی علاقوں کی بروقت صفائی اور کنٹینرز کو خالی کرنے کے بہتر اقدامات کئے جائیں۔ لاہور شہر میں صفائی ستھرائی ہماری اولین ترجیح ہے وہیں شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ لاہور ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی کا ساتھ دیں اور کوڑا کرکٹ جگہ جگہ مت پھینکیں۔ سربراہ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ جمیل خاور کا کہنا تھا کہ شہر میں صفائی کی صور تحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں جس کے ساتھ ساتھ زیرو ٹالرینس پالیسی پر بھی عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ صفائی عملے سے تعاون کریں اور ذمہ دار شہری کے طور پر کوڑا کرکٹ قریبی کوڑے دان میں ڈالیں اور صفائی سے متعلق شکایات کے لئے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 اور موبائل ایپلیکیشن کلین لاہور کا استعمال کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -