الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن کا سی سی پی او آفس میں فری سکریننگ کیمپ

  الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن کا سی سی پی او آفس میں فری سکریننگ کیمپ

  

لاہور(پ ر)الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن کے تحت سرور فاؤنڈیشن کے تعاون سے سی سی پی او آفس لاہور میں 3روزہ فری ہیلتھ سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں 700 سے زائد پولیس ملازمین اور ان کی فیمیلیزکے ہیپاٹائٹس بی اور سی کے ٹیسٹ کئے گئے۔کیمپ کی نگرانی الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن کے جنرل مینجر سفیان احمد خان، مینجر طارق وحید اور انچارج الخدمت ڈائیگناسٹک سنٹر لاہور سیدانوار عالم نے کی جبکہ 5پیرامیڈیکل سٹاف ممبران نے خدمات سرانجام دیں۔

اس حوالے سے الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عبدالشکور نے کہا کہ پولیس ملازمین جو کہ سارا سال وقت، موسم اور حالات کی پرواہ کئے بغیر ہماری خدمت میں مصروف رہتے ہیں۔ اوراس سخت ترین ڈیوٹی کے ساتھ انھیں اکثر اوقات اتنا وقت بھی میسر نہیں آتا کہ وہ یہ بنیادی ٹیسٹ بھی کرواسکیں۔ ہیپاٹائٹس جس کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے اور جس کا علاج صرف اور صرف بروقت تشخیص کے ذریعے ہی ممکن ہے۔آج کے کیمپ کا مقصد اپنے ان محافظوں کا ہیپاٹائٹس بی اور سی کا ٹیسٹ کرنا تھا تاکہ اگر کسی جوان میں اس کے امکانات پائے جائیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -