حکومت کشمیر کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کر رہی ہے،اعجاز عالم

حکومت کشمیر کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کر رہی ہے،اعجاز عالم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت کی پر زور مذمت کرے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کر رہی ہے تاکہ اقوام عالم بھارتی جارحیت کو روکنے میں اپنا کرداراداکر سکیں۔انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو بحیثیت پاکستانی اکٹھے ہو کر مسئلہ کشمیر کیلئے آواز بلند کرنے کی اشد ضرورت ہے مگر بعض شر پسند عناصر ملک پاکستان کو انتشار کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ یقینی طور پر ناکامی کا سامنا کرے گی۔صوبائی وزیر نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کو 88سے زائد روز ہو گئے ہیں اور انسانیت کی بد ترین تذلیل کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا جو کہ خطرناک حد تک تشویش کا باعث بن رہا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ کشمیری عوام کا حق خود ارادیت دباکر بھارت سر عام انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے درحقیقت بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں بد ترین فعل جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے اور بھارت جان لے کہ اپنے تمام تر مظالم کے ذریعے بھی کشمیر حاصل نہیں کرسکتاکیونکہ کشمیری عوام کے دل پاکستانی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہر ایک کی زبان پر ایک ہی نعرہ ہے کہ”کشمیر بنے گا پاکستان“۔