الخدمت فاؤنڈیشن غریبوں کی بلا امتیاز مدد کر رہی ہے،ذکر اللہ مجاہد

الخدمت فاؤنڈیشن غریبوں کی بلا امتیاز مدد کر رہی ہے،ذکر اللہ مجاہد

  



لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد کہا ہے کہ الخدمت فاونڈیشن لاہور غریب اور نادار لوگوں کی فلاح و بہبود کا کام بلا تقریق رنگ و نسل کر رہی ہے۔شہر میں غریبوں اور مستحقین کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنے والے پروجیکٹس کو مزید توسیع دینے کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن لاہور اپنے وسائل کے مطابق اقدامات کر رہی ہے جس کا بنیادی مقصد عوامی فلاح و بہبود ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے نئے تعمیر شدہ کمیونٹی ریسورس سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد،الخدمت فاونڈیشن صوبہ پنجاب کے صدر اکرام الحق سبحانی، نائب صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور انجینئر حماد رشید، سیکرٹری جنرل الخدمت فاونڈیشن لاہور مغیث شاہد قریشی، ڈاکٹرمحمد اشرف، چوہدری محمد سلیم و دیگر قائدین موجود تھے۔

ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت عظم کام اور افضل عبادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے باغوں کا شہر کہلانے والا شہر لاہور فضائی آلودگی میں دوسرے نمبر ہے جو تشویشناک بات ہے اگر بروقت حکومتی سطح پر اقدامات نہ کیے گئے تو عوام خطرناک حد تک نتائج بھگتنے پر مجبور ہوں گے۔ سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات کا فقدان حکمرانوں کی غفلت کا نتیجہ ہے جس کے باعث شہری اذیت کا شکار ہے۔

ذکر اللہ مجاہد

مزید : میٹروپولیٹن 1