ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محبو ب کی کتاب ”پارلیمنٹ آفپاکستان“شائع

    ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محبو ب کی کتاب ”پارلیمنٹ آفپاکستان“شائع

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی شعبہ تاریخ کے ایسو سی ایٹ پرو فیسر ڈاکٹر محبوب حسین کی کتاب ''پارلیمنٹ آف پاکستان'' شائع ہو گئی ہے، پاکستان کی جمہوریت اور پارلیمنٹ کے بطور ادارہ ارتقاء جیسے اہم موضوع پر لکھی گئی یہ کتاب آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے شائع کی ہے۔اس کتاب میں پاکستانی پارلیمنٹ کی تاریخ، اسکی کارکردگی، معیار، آزادی اور خودمختاری کو جانچا گیا ہے اور ان سوالوں کا تنقیدی جائزہ لیا گیا ہے کہ پاکستان جیسے ملک میں پارلیمنٹ جیسا اہم ادارہ کیوں نہیں مضبوط ہو سکا، اس میں سیاست دانوں کے کردارسمیت دیگر عوامل کو تفصیل سے زیر بحث لایا گیا ہے۔ کتاب کا دیبایچہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر میتھیو نے جبکہ تعارف سینٹ کے سابق چیئرمین میاں رضا ربانی نے لکھا ہے۔ ساڑھے تین سو صفحات اورچھ أبواب پر مشتمل اس کتاب میں اس وقت کی اہم سیاسی شخصیات کے انٹرویوز اور اہم دستاویزات کی مدد سے تاریخ کے نئے پہلووٗں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

تعلیمی حلقے اس تحقیق کوپاکستان کی سیاسی تاریخ کے حوالے سے ایک اچھا اضافہ قرار دے رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -