200مقامات سے ڈینگی لاروابرآمد، ضلعی انتظامیہ کی سرویلنس مہم میں تیزی

  200مقامات سے ڈینگی لاروابرآمد، ضلعی انتظامیہ کی سرویلنس مہم میں تیزی

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اے سی سٹی فضل ربی چیمہ کی زیر صدارت ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں تمام محکموں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔گزشتہ روز کی رپورٹ کے مطابق دوران آؤٹ ڈور سروئلنس 2495 سپاٹس، 15618 کنٹینرز کی چیکنگ، 13 لاروا کی نشاندہی پائی گئی۔دوران ان ڈور سروئلنس 17766 گھروں، 147036 کنٹینرز کی چیکنگ 190 لاروا کی نشاندہی پائی گئی۔اے سی سٹی نے زیرالتوا 12 ڈی وی آرز کو بھی فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی۔دریں اثناء ضلعی انتظامیہ کے افسران ڈینگی کے حوالے سے متحرک ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے اسماعیل نگر یو سی 135 کا دورہ کیا۔اے سی سٹی فضل ربی چیمہ نے یو سی 09 کا دورہ کیا،اے سی کینٹ عفت خان نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نشاط کالونی کا دورہ کیا۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے ٹی ایچ کیو کاہنہ نو کا دورہ کیا۔ انہوں نے انڈس ہسپتال میں ڈینگی وارڈ کی چیکنگ کی، ہسپتال کے باہر 02 افراد کو غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ قائم کرنے پر گرفتار کر لیا،

مزید : میٹروپولیٹن 1