ڈینگی پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں،یاسمین راشد

  ڈینگی پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں،یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور) جنرل رپورٹر) و زیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں کیبنٹ کمیٹی کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیراوقاف سعیدالحسن جعفری، صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) محمدعثمان، کمشنرلاہورڈویژن آصف بلال لودھی، ڈی سی لاہوردانش افضال، ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر اور وڈیولنک کے ذریعے تمام کمشنرزاورڈی سی حضرات نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ پولیس، پی آئی ٹی بی، ماحولیات، سوشل ویلفیئیر، فشریز، واسا، ایل ڈی اے، لیبر، ٹرانسپورٹ، سپیشل برانچ، ڈی ایچ اے، لیسکو، پی ایچ اے کے افسران نے بھی شرکت کی۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کاا جلاس نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھرمیں ڈینگی پرقابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔ تمام افسران اورضلعی انتظامیہ کی کاوش سے ڈینگی کے کیسزکی شرح میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔