تعلیمی اہداف کی تنظیم نو کا خیر مقدم کرتے ہیں،چوہدری سرفراز

تعلیمی اہداف کی تنظیم نو کا خیر مقدم کرتے ہیں،چوہدری سرفراز

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، جام صادق، رانا انوار،راناالطاف حسین، ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی، سعید نامدار، افضل کیانی، رحمت اللہ قریشی، شیخ اختر، عبد الطارق نیازی،رانا طارق، راؤ عابد، نجم النساء، عابد محمود ڈوگر، صفدر کالرو، مرزا اختر بیگ، منیر انجم، امتیاز طاہر و دیگر نے کہا ہے کہ سیکرٹری سکولز پنجاب کی طرف سے تعلیمی اہداف کی تنظیم نو کا خیر مقدم کرتے ہیں اور پنجاب بھر کے سی ای او ز ایجوکیشن کو غیر حقیقی تعلیمی اہداف پر جرمانے عائد نہ کرنے کا حکم اساتذہ برادری کے لئے نیک شگون ہے۔

آئندہ کیلئے اساتذہ کی مشاورت سے از سرنو نئے تعلیمی اہداف مقرر کرنا دانشمندانہ فیصلہ ہے۔ ان اقدامات سے اساتذہ کے معاشی و معاشرتی استحصال میں کمی واقع ہوگی۔ پنجاب ٹیچرز یونین سیکرٹری سکولز پنجاب محترمہ ارم بخاری صاحبہ کے استاد دوست اقدامات پر ان کا شکریہ ادا کرتی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -