موجودہ حکومت کے دور میں ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا،فیصل ملک

موجودہ حکومت کے دور میں ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا،فیصل ملک

  

لاہور (پ ر) چیئرمین پنجاب یونائٹیڈ فرنٹ انجینئر فیصل ملک نے کہا ہے کہ موجودہ دور حکومت کے دوران جہاں ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے وہیں معیشت آخری سانسیں لے رہی ہے اور اگر ملک کو نا اہل حکمرانوں سے نجات نہ دلائی تو نتائج خطرناک ہوسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب یونائٹیڈ فرنٹ کی مرکزی مجلس عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام ادارے تباہ ہو چکے ہیں، مہنگائی اور بیروزگاری کے باعث عام شہری کا جینا مشکل ہوچکا ہے۔

جس کے باعث زندگی کا گزر بسر انتہائی دشوار ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کی بھرمار کے باعث انتہائی کم آمدنی پر گزارا کرنا بھی ناممکن ہوچکا ہے جس کے باعث پاکستان کا ہر شہری مشکلات کا سامنا کر رہا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -