اقبال ٹاؤن میں غیر قانونی عمارتوں کے خلافآپریشن،4مسمار،3سیل

اقبال ٹاؤن میں غیر قانونی عمارتوں کے خلافآپریشن،4مسمار،3سیل

  

لاہور(پ ر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم کی ہدایت پرٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے علامہ اقبال ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپر یشن کر کے چارعمارتیں مسمار اور تین سربمہر کر دیں۔دریں اثناء۔لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم کی ہدایت پر جوہرٹاؤن میں واقع 40کروڑ روپے مالیت کے 14رہائشی پلاٹوں کی ایلوکیشن منسوخ کرنے کے بعد ان کا قبضہ حاصل کر لیا گیا۔

یہ پلاٹ اراضی کی قانون سے زیادہ ایگزیمپشن لے کر حاصل کئے گئے تھے۔ ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ ون معظم رشید نے فائل نمبر JT/NB-II/3624 پر 10کنال زیادہ دی جانے والی ایگزیمپشن منسوخ کر کے بلاک ایچ تھری جوہر ٹاؤن میں واقع ایک کنال رقبے کے چار اور 12مرلے رقبے کے 10پلاٹوں کی ایلوکیشن منسوخ کر دی اور موقع پر خالی ان پلاٹوں کا قبضہ حاصل کر لیا۔ ان میں ایک کنال رقبے کے چار پلاٹ نمبر 289‘290‘291 اور 293 بلاک ایچ تھری اور 12 مرلے رقبے کے 10 پلاٹ نمبر 97، 98، 99، 100، 101، 269، 272، 273، 276 اور 277 بلاک ایچ تھری شامل ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -