بھارت نے کشمیر میں ظلم و بربریت کی مثال قائم کی،سردار احمد طور

بھارت نے کشمیر میں ظلم و بربریت کی مثال قائم کی،سردار احمد طور

  

چوہنگ(نامہ نگار) وادی کشمیر میں 88 روز گزرنے کے باوجود کرفیو ختم نہیں ہوا کشمیری ظلم ستم کی چکی میں پس رہے ہیں وہاں نظام زندگی مفلوج ہوکے رہ گیا ہے۔موجودہ حکومت تقاریر کے سہارے چل رہی ہے کوئی عملی کام نہیں کیا،کشمیری پاکستانی حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں مگر ہمارے حکمران اس مسئلے کو حل کرانے میں سنجیدہ ہی نہیں لگتے کوئی ٹھوس اور عملی اقدامات نہیں کیے گئے اورکشمیر ی بھائیوں کے ساتھ ہونیوالے ظلم و بربریت کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور اقوام عالم کشمیری بھائیوں کی مدد کرے اور بھارت کو مزید ظلم و ستم سے روکے۔میاں نواز شریف کے دور میں کشمیر کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر ہر فورم میں حل کروانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی ان باتوں کا اظہار مسلم لیگ (ن)کے مقامی صدر ملک سردار احمد طور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے بھارت نے ظلم و بربریت کی بد ترین مثال قائم کی ہے اب وہ دن زیادہ دور نہیں جب کشمیر میں امن ہو گا اور مسلم لیگ ن ہر فورم پرکشمیر ئیوں کی آواز اٹھاتی رہے گی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -