عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،راشد حفیظ

عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،راشد حفیظ

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ عوام الناس کو تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی سمیت دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی آسان دستیابی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے. نئے بلدیاتی نظام کی فعالیت کے بعد عوام اپنے یہ مسائل خود اپنی ترجیحات اور مرضی کے مطابق حل کرنے میں پوری طرح با اختیار ہونگے. صحت عامہ اور حفظان صحت کے اصولوں کے اپنا کر عوام خود بھی بیماریوں سے بچنے کا اہتمام کریں. انہوں نے یہ بات آریہ محلہ یونین کونسل نمبر 46 میں نئے ٹیوب ویل کا افتتاح کرنے کے موقع پر مقامی لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

. اس موقع پر معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے راجہ راشد حفیظ کو آریہ محلہ آمد پر گرم جوشی سے خوش آمدید کہا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور پتیاں نچھاور کیں۔ راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں سے جمع ہونے والے پیسہ عوام کا ہے اور حکومت اس کی امین ہے اس پیسے کی ایک ایک پائی پوری ایمانداری کے ساتھ عوام کی بہبود پر خرچ کی جا رہی ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ بیماریاں پانی کی وجہ سے پیدا ہو رہی ہیں. تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت جہاں ملک کو سر سبز و شاداب بنانے کی کوششیں کر رہی ہے وہیں ہم عوام الناس کو دیگر بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر بھی خاطر خواہ فنڈز خرچ کر رہے ہیں۔

راشد حفیظ

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -