پنجاب حکومت نے زراعت کا شعبہ تباہ کر دیا،سعدیہ تیمور

    پنجاب حکومت نے زراعت کا شعبہ تباہ کر دیا،سعدیہ تیمور

  



لاہور (سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں پنجاب حکومت نے زراعت تباہ کردی ہے جس وجہ سے کسان مایوسی کا شکار ہیں ہیں زرعی اجناس کی پیداوار میں مسلسل کمی کے ذمہ دار حکومت پنجاب ہے انہوں نے کہا پہلی بار لہسن کی قیمت 400 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے جبکہ پیاز سو روپے کلو فروخت ہورہی ہے ادرک سات سو روپے کلو اور برائیلر مرغی کا گوشت 230 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔

حکومت پنجاب کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے مہنگائی کی لہر نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے انہوں نے کہا اب عوام کے لیے روح اور بدن کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے.روزمہنگائی کی نئی لہر جنم لیتی ہے جو عوام کو مشکلات میں مبتلا کر دیتی ہے.حکومت پنجاب عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے کچھ نہیں کررہی ہے۔

سعدیہ

مزید : میٹروپولیٹن 1