ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے،رابعہ فاروقی

ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے،رابعہ فاروقی

  

لاہور (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہیپاٹائٹس کی مریضوں کی تعدادایک کروڑ سے تجاوزکرگئی،حکومت کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے پنجاب میں بیماریوں کا راج ہے،محکمہ صحت کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے، انہوں نے کہاکہ ہپٹاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ تو ایک طرف ہے پنجاب میں ہر بیماری کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،ڈینگی کی وباابھی تک خوف کی علامت ہے،ڈینگی پر قابوپانے کے لئے کسی بھی سطح پراقدامات نہیں کئے گئے۔

، انہوں نے کہاکہ ایک طرف محکمہ صحت غفلت کی نیند سویا ہوا ہے تو دوسری طرف ڈاکٹر ہڑتال پر ہیں،حکومت ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے یہ ہی وجہ ہے کہ ابھی تک ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم نہیں ہوسکی ہے، حکومت عوام کو مختلف بیماریوں سے محفوظ بنانے کے لئے فوری اقدامات کرے۔

رابعہ

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -