موجودہ حالات میں قوم انارکی کی متحمل نہیں ہو سکی،انصر مجید خان

موجودہ حالات میں قوم انارکی کی متحمل نہیں ہو سکی،انصر مجید خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سٹی رپورٹر)وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب انصرمجید خان نے کہاہے کہ پاکستانی قوم کسی بھی قسم کی انارکی،فساد یا لاک ڈاؤن کی متحمل نہیں ہوسکتی۔وزیراعظم عمران خان ملکی معیشت کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔جمہوریت کے خلاف اعلان جنگ قوم کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے۔اپوزیشن صرف ہنگامہ آرائی اور احتجاج کی سیاست کو ہوا دے کر پوائنٹس سکورنگ کرناچاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

۔تاریخ گواہ ہے کہ مفادات کی سیاست کرنے والے کبھی بھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو پائے۔قوم انتشار کی سیاست کرنے والے کٹھ پتلی سیاستدانوں کو پہچان گئی ہے۔صوبائی وزیر محنت نے مزیدکہاکہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کے غیرجمہوری رویہ کے باوجود ملک میں حقیقی تبدیلی کا سفر جاری رکھیں گے۔غیرجمہوری طاقتیں ملک میں بدامنی اور غیریقینی کی صورتحال پیدا کرنا چاہتی ہیں۔تحریک انصاف نے حکومت میں آنے کے بعد عام آدمی کیلئے ہرشعبہ میں آسانیاں پیدا کیں۔