ماہ ربیع الاول امن اور خوشیوں کی نوید سناتا ہے،چوہدری اعجاز
لاہور (سٹی رپورٹر) انجمن آرھتیاں مرکزی سبزی منڈی لاہور کے صدر چوہدری اعجاز نے کہا ہے کہ تمام پاکستانیوں کو ماہ ربیع الاول کی بہت مبارک ہو،یہ مبارک مہینہ ہمیں امن اور خوشیوں کی آمد کی نوید سناتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کے ابتدائی ایام میں دوران تبلیغ ہمارے رسول اکرم ؐ نے بے پناہ مصائب اور مشکلات کا سامنا کیا لیکن کفر کے آگے ہار نہیں مانی اور دین اسلام کی سربلندی کے لئے ہمیشہ استقامت کا مظاہرہ کیا۔
آج بھی اسی استقامات اور اسوہ حسنہ پر عمل پیراہو کر امت مسلمہ اپنی کھوئی ہوئی عظمت بحال کرسکتی ہے، آج کے دن ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا چاہیے کہ ہم اپنی صفوں میں مکمل اتحاد و اتفاق اور یکجہتی برقرار رکھ کر اپنے درمیان نفاق پیدا کرنے کی ناپاک سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔