ٹیکس چور ہڑتالی مافیا مزدوروں اور غریبوں کا قاتل ہے،زاہد حبیب

ٹیکس چور ہڑتالی مافیا مزدوروں اور غریبوں کا قاتل ہے،زاہد حبیب

  



لاہور (سٹی رپورٹر) سنی تحریک کے جنرل سیکرٹری پنجاب محمد زاہد حبیب قادری نے کہا ہے کہ ہڑتالی مافیا مزدوروں،غریبوں کاقاتل اور ٹیکس چورہے،ملک میں سیاسی،مذہبی اور معاشی انتشار پھیلانے والے پاکستان کے دشمن ہیں،سرمایہ دارانہ،وڈیرہ شاہی نظام صنعت کا پہیہ جام کرکے مزدوروں کا معاشی قتل عام کر رہا ہے،سرمایہ کی غیر منصفانہ تقسیم غلط ہے۔ان حالات میں کہ جب ملک سر سے پاؤں تک غیر ملکی قرضوں کی دلدل میں ڈوبا ہوا ہے چاروں اطراف سے ملک دشمن قوتیں پاکستان کو گھیرے میں لئے ہوئے ہیں۔جنرل سیکرٹری پنجاب محمد زاہد حبیب قادیر ی نے کہا کہ پاکستان میں دوہرا نظام معا ش نہیں چلایا جا سکتا۔

،صنعت کار ٹیکس چوری کرنے کی بجائے ادا کریں تاکہ ملک میں معاشی استحکام پیدا ہو،صنعت کاروں،سرمایہ داروں کے جائز مطالبات حکومت کو تسلیم کرے،ٹیکس اصلاحات میں تبدیلی کی ضرورت ہو تو مذاکرات کئے جائیں

زاہد حبیب

مزید : میٹروپولیٹن 1