پانی کے کنکنشنزمیں بے ضابطگیوں کا انکشاف،10اہلکاروں کو نوٹس

پانی کے کنکنشنزمیں بے ضابطگیوں کا انکشاف،10اہلکاروں کو نوٹس

  



لاہور(جنرل رپورٹر)وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود کی ہدایات پر مختلف علاقوں میں پانی کے غیر قانونی کنکشنز کو روکنے کیلئے خصوصی ریونیو ٹیم نے سروے کیا جس میں شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔جس کے پیش نظر متعلقہ اہلکاروں کو پیڈا ایکٹ 2006کے تحت مجاز اتھارٹی ڈائریکٹر ایڈمن واسا محمد عرفان نے انکوائری کا حکم دیا۔نوٹس جاری ہونے والوں میں اسسٹنٹ فیلڈ انسپکٹرز طلال لیاقت، اکرام الحق، اشفاق یاسین، کاشف عباس، ذیشان مسعود، حسن علی، ابرار یونس، غفار سردار، کرامت علی اور عثمان تسلیم شامل ہیں۔اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو مرتضیٰ حسن کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے اور ان تمام اہلکاروں کو 7دن کے اندر اندر اپنی صفائی پیش کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے اس سلسلے میں مزید کہا کہ واسا ریونیو ڈائریکٹوریٹ سے کالی بھیڑوں کا خاتمہ کر کے واسا کو مالی طور پر مستحکم اور خود کفیل بنائیں گے اور کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائی ایسے ہی جاری رہے گی۔

اور تمام کرپٹ عناصر کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف فی الفور کارروائی کی جائے اور کسی بھی قسم کا دباؤ برداشت نہ کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1