بنوں سے اکرم خان درانی کی قیادت میں قافلہ آج روانہ ہوگا ، مولانااعزاز اللہ حقانی 

    بنوں سے اکرم خان درانی کی قیادت میں قافلہ آج روانہ ہوگا ، مولانااعزاز ...

  

بنوں(بیورورپورٹ)جمعیت علماءاسلام ضلع بنوں کے سیکرٹری اطلاعات مولانا اعزاز اللہ حقانی نے آزادی مارچ کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں کو خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی مارچ میں شرکت کیلئے جے یو آئی بنوں،شمالی وجنوبی وزیرستان اور جنوبی اضلاع سمیت ڈی آئی خان کے قافلے جمعرات31اکتوبر کو لنگ روڈ چوک بنوں سے چیئرمین رہمبر کمیٹی وصوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کی قیادت میں صبح 9بجے روانہ ہوں گے جسمیں ضلعی امیر قاری محمد عبداللہ،جنرل سیکرٹری حاجی محمد نیاز خان،سابقہ تحصیل ناظم انجینئر ملک احسان اللہ خان ودیگر قائدین بھی شریک ہوں گے اور یہ قافلے وزیر اعظم کے استعفے تک واپس نہیں آئیں گےءانہوں نے کہا کہ عمران خا ن سلیکٹڈ وزیر اعظم ہے اور ان کا مذید اقتدار میں رہنا ملک کیلئے نقصان دہ ہے انہوں نے کاہ کہ اس وقت ملک میں مہنگائی پورے جوبن پر ہے اور غریب عوام کی چیخیں نکلی ہیں یہی وجہ ہے کہ آج پورے ملک کے عوام عمران خان کے خلاف سڑکوں پر نکلے ہیں اور قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن اور رہبر کمیٹی کے چیئرمین اکرم خان درانی کی قیادت میں تمام سیاسی جماعتیں فیصلہ کن تحریک چلانے کیلئے میدان میں نکلیں ہیں اور وزیر اعظم کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے۔انہوں نے میڈیا کوریج سے متعلق اور آزادی مارچ کی راہ میں رکاوٹیں ہٹانے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کا بھی خیر مقدم کیا اور کہا کہ آزادی مارچ ہر صورت پر امن ہوگا جس طرح پہلے15مارچ پر امن ہوئے اسی طرح یہ مارچ بھی پر امن اور کامیاب ہوگا۔

مزید :

صفحہ اول -