ڈیرہ، ٹریکٹرٹرالی الٹنے ایک سے ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق، 8زخمی

ڈیرہ، ٹریکٹرٹرالی الٹنے ایک سے ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق، 8زخمی

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ڈیرہ ژوب روڈ پر مغل کوٹ کے قریب سروبی پل کے مقام پر ژوب سے ڈیرہ اسماعیل خان آنے والے کوچی پوندہ قبائل کی ٹریکٹر ٹرالی بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گئی،2خواتین اور دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت8سے زائد افراد زخمی، زخمیوں کوابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ ژوب روڈ پر ضم شدہ قبائلی تحصیل درازندہ میں مغل کوٹ کے قریب سروبی پل کے مقام پر ژوب سے ڈیرہ اسماعیل خان آنے والے سلطان خیل کوچی پوندہ قبائل کے افراد کی ٹریکٹر ٹرالی پہاڑی چڑھائی کے دوران ٹریکٹر کی بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ حادثے میں ٹریکٹر ٹرالی تلے آکر دو خواتین اور دو بچوں سمیت5افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 8سے زائد افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو درازندہ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہمی کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا جہاں تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دمفان،بادہ نے بی بی اور فاطمہ بی بی و دیگر افراد شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں روبینہ بی بی، رضا خان، سلمیٰ بی بی،محمد نبی، اختر بی بی، اختر خان، میر سلیم، اکرام، قاسم، محمونہ بی بی، خزانہ بی بی اور اسلام نامی بچے شامل ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -