پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری، اوپی ڈیز میں کام ٹھپ

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری، اوپی ڈیز میں کام ٹھپ

  



پشاور/لاہور (آئی این پی) پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، لکی مروت اور چارسدہ سے بھی مزید ڈاکٹروں نے پولیو کے خاتمے کی کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے استعفے دیدیے۔پنجاب میں ایم ٹی ایکٹ کے خلاف ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث او پی ڈیز میں کام ٹھپ ہوگیا ہے جبکہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، خیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں بھی ڈاکٹرز کی ہڑتال نے مشکلات پیدا کردی ہیں۔پشاور میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر صوبے بھر کے ہسپتالوں میں 36 ویں روز بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے جس کے باعث ہسپتالوں میں اوپی ڈیز و الی کٹو سروسز بند ہیں جب کہ پولیو مہم کا بائیکاٹ بھی جاری ہے، لکی مروت اور چارسدہ سے بھی مزید ڈاکٹروں نے پولیو کے خاتمے کی کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے استعفے دے دئیے ہیں۔فیصل آباد میں بھی ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہڑتال 20 ویں روز بھی جاری ہے، آوٹ ڈور وارڈز، آپریشن تھیٹرز، لیبارٹریز اور ان ڈور وارڈ میں مکمل ہڑتال ہے۔دوسری جانب راولپنڈی میں ایم ٹی آئی کے خلاف ڈاکٹرز اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، ذرائع وائے ڈی اے کے مطابق صوبائی وزیر صحت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جبکہ ہڑتالی ڈاکٹرز اور نرسسز کو برطرف کرنے کے لیے فہرستیں بھی تیار کرلی گئی ہیں۔

ڈاکٹرز ہڑتال

مزید : صفحہ اول