جماعت اسلامی کے رہنما شکیل احمد فہیم کے والد انتقال کرگئے
میرپور خاص(نامہ نگار) معروف علمی و ادبی شخصیت اور جماعت اسلامی میرپور خاص کے سابق امیر شکیل احمد فہیم کے والد جمیل احمد بدھ کو انتقال کرگئے۔ان کی تدفین جمعرات کو شہداء قبرستان سیٹلائٹ ٹاؤن میں کی جائے گی۔جمیل احمد کی وفات پر جماعت اسلامی کے رہنماؤں،سیاسی و سماجی شخصیات اورتعلیمی ماہرین نے انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔