ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف پرائیوٹ پیرامیڈیکس بھی میدان میں کودپڑے

ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف پرائیوٹ پیرامیڈیکس بھی میدان میں کودپڑے

  

مردان(بیورورپورٹ)ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف پرائیوٹ پیرامیڈیکس بھی میدان میں کودپڑے،شہر بھرپرائیوٹ کلینکس احتجاجاً بندرہیں پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن ضلع مردان کی اپیل ضلع بھر میں مکمل شٹرڈان رہا ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹریونس مہمند اورجنرل سیکرٹیری ڈاکٹر امیرمحمد کے ہدایات پر شہر کی تمام نجی کلینکس بندرہے جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنارہا مختلف بازاروں میں قائم کلینکوں کے دورے کے بعد مرکزی چیئرمین ڈاکٹر نورالحسن،سینئر نائب صدر ڈاکٹر عبدالقدیر،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ارشدعلی نائب صدر ابرارحمید،پریس سیکرٹری سراج الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی غلط پالیسوں کے باعث ہرمکتبہ فکر ہڑتال پر ہے حکومت کو ہوش کے ناخن لینا چاہئے ظالمانہ فیصلوں پر نظرثانی کریں ورنہ ہمارا احتجاج بدستور جاری رہے گا۔

مزید :

صفحہ اول -