آتشزدگی واقعہ میں ریلوے کی نہیں مسافروں کی غلطی ہے ،شیخ رشید

آتشزدگی واقعہ میں ریلوے کی نہیں مسافروں کی غلطی ہے ،شیخ رشید
آتشزدگی واقعہ میں ریلوے کی نہیں مسافروں کی غلطی ہے ،شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے کی جانب سے چولہے وغیرہ لے جانے پر پابندی ہے ، آتشزدگی واقعہ میں ریلوے کی نہیں مسافروں کی غلطی ہے ۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کی جانب سے چولہے وغیرہ لے جانے پر پابندی ہے ، آتشزدگی واقعہ میں ریلوے کی نہیں مسافروں کی غلطی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے لوگ اجتماع میں جا رہے تھے ،تبلیغی جماعت کے لوگوں کے پاس چولہا اور سلنڈر موجود تھے ،آگ مسافروں کے پاس موجود گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے لگی ،تحقیقات کریں گے مسافرسلنڈرلیکرکون سے سٹیشن سے چڑھے۔
وزیرریلوے شیخ رشید نے مسافروں سے ٹرین میں کھانا نہ بنانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آگ اکانومی کلاس میں لگی،مسافروں نے ٹرین سے کودکرجان بچائی ،انہوں نے کہا کہ کھاریاں اورملتان میں برن یونٹس ہیں،شدیدزخمیوں کورحیم یارخان منتقل کیاجارہاہے،شیخ رشید نے کہا کہ بوگیوں میں لگی آگ پرقابوپالیاگیا ہے،ادھرمحکمہ ریلوے نے معلومات کیلئے ہیلپ لائن 03008060780 جاری کردی۔