بھارتی آبی دہشت گردی؛ دریائے جہلم کا پانی روکنا شروع کردیا

بھارتی آبی دہشت گردی؛ دریائے جہلم کا پانی روکنا شروع کردیا
بھارتی آبی دہشت گردی؛ دریائے جہلم کا پانی روکنا شروع کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد (ویب ڈیسک) بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر آنے والے دریا ئے جہلم کا پانی روکنا شروع کر دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں خشک سالی کے ساتھ ساتھ بھارت کی آبی جارحیت بھی جاری ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے لائن آف کنٹرول چکوٹھی اوڑی کے راستے آزاد کشمیر میں داخل ہونے والے دریائے جہلم کا پانی روکنا شروع کر دیا ہے، جس کے بعد یہ پہلا موقعہ ہے جب اکتوبر کے اوآخر میں ہی دریائے جہلم میں پانی کی سطح تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

بارشیں نہ ہونے کے باعث ماضی میں پانی کی کم سطح دسمبر اور جنوری میں دکھائی دیتی تھی لیکن اس بار گزشتہ سالوں کی نسبت اکتوبر کے آخر میں ہی پانی تاریخ کی کم ترین سطح پر دکھائی دے رہا ہے، بھارتی آبی جارحیت کے باعث دریا جہلم کے کنارے آزاد کشمیر میں بسنے والے انسانوں کے ساتھ ساتھ آبی حیات کی زندگیوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو بھارت کی جانب سے دریائے جہلم کا پانی روکنے اور سندھ طاس معائدے کی خلاف ورزی پر فوری طور پر نوٹس لینا چاہیے۔