اگر حکومت مزید چلتی رہی تو ملک کو بڑا نقصان ہوگا، قمر زمان کائرہ

اگر حکومت مزید چلتی رہی تو ملک کو بڑا نقصان ہوگا، قمر زمان کائرہ
اگر حکومت مزید چلتی رہی تو ملک کو بڑا نقصان ہوگا، قمر زمان کائرہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگر حکومت مزید چلتی رہی تو ملک کو بڑا نقصان ہوگا،وہ حکومت نہیں چاہیے جوآئی ایف کی شرائط سے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگر حکومت مزید چلتی رہی تو ملک کو بڑا نقصان ہوگا،وہ حکومت نہیں چاہیے جوآئی ایف کی شرائط سے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دیں،ریفارمز کیلئے عوام کی زندگی جان جوکھم میں نہ ڈالی جانی چاہیے،پاکستان میں ٹیکس ریفارمزکی ضرورت ہے،،انہوں نے پارلیمان کوغیرمعتبر کر دیا ہے،خارجہ امور پربھی بڑ ے چیلنجز دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کا مقصد یہ ہے کہ حکومت سے جان چھڑائی جائے،وزیر اعظم سے استعفیٰ لیا جائے اور نئے انتخابات کرائے جائیں،مارچ اپنا کام کر چکا،حکومت کے اعصاب ہلا چکا ہے،ساری اپوزیشن اگرملکرکسی وقت نکل آئیں توخان صاحب پاکستان میں آپ کوبیٹھنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

مزید :

قومی -