وزیر ریلوے شیخ رشید کا ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 15 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان

وزیر ریلوے شیخ رشید کا ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 15 لاکھ ...
وزیر ریلوے شیخ رشید کا ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 15 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 15 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ تبلیغی جماعت کے لوگوں کے پاس گیس سلنڈرتھے،گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث آگ لگی،انہوں نے کہا کہ متعدد افراد ٹرین سے چھلانگ لگانے کے باعث جاں بحق ہوئے،متاثرہ بوگیوں کوالگ کرکے تیزگام کوروانہ کردیاگیاہے،

وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہاکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو 15لاکھ روپے دیئے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ اپ اور ڈاوَن ٹریک کلیئرکردیاگیا ہے،آگ 2گیس سلنڈرز پھٹنے کے باعث لگی،مسافر گیس سلنڈرچولہے پر ناشتہ تیار کررہے تھے ،شیخ رشید نے کہا کہ ٹرین میں سلنڈرز لے جانے پر پابندی ہے،مسافر ٹرین میں کھانے پینے کی اشیا نہ بنائیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور