آزادی مارچ ، مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد پہنچنے پر کیا ہوگا؟ حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا

آزادی مارچ ، مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد پہنچنے پر کیا ہوگا؟ حکومتی ...
آزادی مارچ ، مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد پہنچنے پر کیا ہوگا؟ حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک)  حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے اسلام آباد پہنچنے پر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن سے مذاکرات کے لئے وزیراعظم عمران کی جانب سے تشکیل کردہ حکومتی مذاکراتی ٹیم کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا  ، اجلاس میں وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کو معاملے کو سیاسی طور پر حل کرنے کی ہدایت دی تھی، جس پر حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے اسلام آباد پہنچنے پرمولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ معاہدہ کی پاسداری یقینی بنانے کے لیے اپوزیشن سے مسلسل رابطے رکھے جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -