وزیراعظم عمران خان کا تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیراعظم عمران خان کا تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی کے واقعے پر گہرے دکھ اور ...
وزیراعظم عمران خان کا تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے رحیم یار خان کے قریب تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،وزیراعظم نے ٹرین حادثے کی تحقیقات  کافوری حکم بھی دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے رحیم یار خان کے قریب تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے غم زدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت کی ہے،وزیراعظم نے ٹرین حادثے کی تحقیقات  کافوری حکم بھی دیا ہے

واضح رہے علی الصبح لیاقت پور کے قریب گیس سلنڈر پھٹنے سے تیز گام ایکسپریس کی بوگیوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 27 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید : قومی