تاجروں کی ہڑتال لیکن بیشتر ہڑتالیوں کا تعلق کس پارٹی سے نکلا؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

تاجروں کی ہڑتال لیکن بیشتر ہڑتالیوں کا تعلق کس پارٹی سے نکلا؟ جواب آپ کے تمام ...
تاجروں کی ہڑتال لیکن بیشتر ہڑتالیوں کا تعلق کس پارٹی سے نکلا؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

  



اسلام آباد(ویب ڈیسک) انکشاف کیا گیا کہ بیشتر ہڑتالی تاجروں کا تعلق ن لیگ سے ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے حکومت کو رپورٹ بھجوائی گئی تھی جس میں انکشاف کیا گیا کہ بیشتر ہڑتالی تاجروں کا تعلق ن لیگ سے ہے اوریہ ہڑتال حکومت کو پریشر میں لانے کا حربہ بھی ہو سکتا ہے۔رپورٹ میں سفارش کی گئی تھی کہ تاجروں کے رہنمائوں سے معنی خیز مذاکرات کرکے ان کے تحفظات دور کئے جائیں اور ان کے جائز مسائل حل کئے جائیں۔

چینل ذرائع کے مطابق مذکورہ رپورٹ کے باعث حکومت میں تاجروں کی اس کامیاب شٹر ڈاون ہڑتال بارے شدید بے چینی پائی جاتی تھی جبکہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے وفاق کو بھجوائی جانیوالی صوبائی انٹیلی سنٹر کی رپورٹ کی کاپی کے مطابق وفاق کو پنجاب بھر میں تاجروں کی تمام مارکیٹوں کی تفصیلات فراہم کی گئی ہے اور اس رپورٹ میں حکومتی حساس اداروں نے تاجروں کے ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال پر خصوصی رپورٹ تیار کر کے حکومت کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پنجاب کی 527مارکیٹوں کا سروے کیا گیا اورپنجاب کی 116مارکیٹ میں مکمل طور پر ہڑتال رہی جبکہ 382مارکیٹ میں جزوی ہڑتال کی گئی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد