پی پی کے سینیٹر خانزادہ خان مستعفی لیکن ان کا تحریک انصاف سے کیا تعلق ہے اور پیپلزپارٹی سے اختلافات کی وجہ کیا بنی؟تفصیلات منظرعام پر

پی پی کے سینیٹر خانزادہ خان مستعفی لیکن ان کا تحریک انصاف سے کیا تعلق ہے اور ...
پی پی کے سینیٹر خانزادہ خان مستعفی لیکن ان کا تحریک انصاف سے کیا تعلق ہے اور پیپلزپارٹی سے اختلافات کی وجہ کیا بنی؟تفصیلات منظرعام پر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے سینٹر خانزادہ خان سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے، ان کے بیٹے نے حال ہی میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹر خانزادہ خان سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے خانزادہ خان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے جبکہ سینیٹ سیکرٹری نے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

یاد رہے کہ خانزادہ خان مارچ 2015 میں 6 سال کی مدت کیلئے سینیٹر منتخب ہوئے تھے تاہم پارٹی قیادت اوران کے درمیان اختلافات تھے جس کی بنا پر انہوں نے مدت پوری ہونے سے پہلے ہی استعفیٰ دےدیا، ان کے استعفیٰ کے بعد سینیٹ میں ان کی نشست خالی قرار دےدی گئی ہے۔چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر پیپلزپارٹی میں کافی تشویش پائی جاتی تھی اور سینٹر  خانزادہ کے حوالے سے چہ میگوئیاں کی جا رہی تھیں کہ شاید انہوں نے صادق سنجرانی کے حق میں ووٹ دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی پی پی کے رہنما خانزادہ خان کے صاحبزادے اور صوبائی رہنما ذیشان خانزادہ خان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس ملاقات میں وزیر دفاع پرویز خٹک بھی موجود تھے جب کہ وزیراعظم عمران خان نے ذیشان خانزادہ کو شمولیت پر پی ٹی آئی کی روایت کے مطابق ٹوپی اور پارٹی کا جھنڈا تحفے میں دیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -