حکومت کسی کا کنٹینر پکڑے گی تواس کا نقصان پورا کرنے کی بھی ذمے دار ہوگی،اسلام آبادہائیکورٹ نے کنٹینرز کی پکڑدھکڑکیخلاف درخواست نمٹا دی

حکومت کسی کا کنٹینر پکڑے گی تواس کا نقصان پورا کرنے کی بھی ذمے دار ہوگی،اسلام ...
حکومت کسی کا کنٹینر پکڑے گی تواس کا نقصان پورا کرنے کی بھی ذمے دار ہوگی،اسلام آبادہائیکورٹ نے کنٹینرز کی پکڑدھکڑکیخلاف درخواست نمٹا دی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑکیخلاف درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ حکومت کسی کا کنٹینر پکڑے گی تو وہ اس کا نقصان پورا کرنے کی بھی ذمے دار ہوگی، عدالت توقع کرتی ہے ڈی سی اسلام آباد قانون کے مطابق کام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آبادہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی،ڈی سی اسلام آبادحمزہ شفقات عدالت میں پیش ہوئے،چیف جسٹس نے ڈی سی اسلام آباد سے استفسار کیا کہ آپ نے جو کنٹینر پکڑے ان میں کوڈز بھی ہیں؟ڈی سی حمزہ شفقات نے کہا کہ ہم نے کوڈز والے کوئی کنٹینر نہیں پکڑے ،پیپرا رولز کے تحت لاہور کی ایک پارٹی کنٹینرز فراہم کر رہی ہے،کنٹینرز کے حصول کےلئے 6 کروڑ روپے میں ٹینڈر جاری کیا گیا۔

چیف جسٹس نے ڈی سی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ کسی کا بھی لوڈڈ کنٹینر آپ نہیں پکڑیں گے،کسی کا کنٹینرآرٹیکل18 کی خلاف ورزی کے تحت پکڑا تو اس کیخلاف کارروائی کی جائے۔عدالت نے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑکیخلاف درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا تے ہوئے حکم دیا کہ حکومت کسی کا کنٹینر پکڑے گی تو وہ اس کا نقصان پورا کرنے کی بھی ذمے دار ہوگی،عدالت توقع کرتی ہے ڈی سی اسلام آباد قانون کے مطابق کام کریں گے،وفاقی حکومت کاکام ہے کراچی سے یہاں تک بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد