وزیر اعلیٰ پنجاب نے سانحہ تیزگام ایکسپریس کے زخمیوں کو منتقل کرنے کیلئے اپنا ہیلی کاپٹر مختص کر دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سانحہ تیزگام ایکسپریس کے زخمیوں کو منتقل کرنے کیلئے اپنا ...
وزیر اعلیٰ پنجاب نے سانحہ تیزگام ایکسپریس کے زخمیوں کو منتقل کرنے کیلئے اپنا ہیلی کاپٹر مختص کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ تیزگام ایکسپریس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تمام سیاسی مصروفیات ترک کردیں ہیں، زخمیوں کو منتقل کرنے کیلئے اپنا ہیلی کاپٹر مختص کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ تیزگام ایکسپریس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تمام سیاسی مصروفیات ترک کردیں ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب نے امدادی سرگرمیوں کےلئے اپنا ہیلی کاپٹر بھی مختص کردیا ہے ، انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ شدید زخمیوں کوشفٹ کرنے کیلئے میرے ہیلی کاپٹراستعمال کیاجائے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کچھ دیر بعد لیاقت پور روانہ ہوں گے،وزیراعلیٰ پنجاب جائے حادثہ کا دورہ اور زخمیوں کی عیادت کریں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -رحیم یارخان -