تیز گام آتشزدگی ، جاں بحق ہونے والے 18افراد کا تعلق کس شہر سے ہے ؟ پتا چل گیا

تیز گام آتشزدگی ، جاں بحق ہونے والے 18افراد کا تعلق کس شہر سے ہے ؟ پتا چل گیا
تیز گام آتشزدگی ، جاں بحق ہونے والے 18افراد کا تعلق کس شہر سے ہے ؟ پتا چل گیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں سلینڈر پھٹنے کے باعث آگ لگی جس کے نتیجے میں اب تک 65 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہیں تاہم اب معلوم ہواہے کہ جاں بحق ہونے والے 18 کا تعلق میر پور خاص سے ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ تینو بوگیوں میں سوار مسافروں کا تعلق ٹنڈو جام ، ٹنڈو اللہ یار اور میر پور خاص سے ہے ، جاں بحق ہونے والے 18 افراد کا تعلق میر پور خا ص سے ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں میر پور خاص کے علاقے سیٹلائٹ ٹاﺅن کی مدینہ مسجد کے امام قاری مقبول بھی شامل ہیں ، ان کے اہل خانہ نے بھی جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے ۔

تیز گام میں مجموعی طور پر 865 مسافر سوار تھے جن میں سے 610 کی بکنگ کراچی سے ، حیدرآباد سے 91 ، ٹنڈو محمد خان سے 106 ، نواب شاہ سے 5 ، شہداد پور سے 15 اور محراب پور سے 16 افراد کی بکنگ تھی ۔نجی ٹی وی کا کہناہے کہ ٹرین کی بوگی نمبر تین میں آگ صبح ساڑھے چھے بجے لگی جس کے بعد اڑھائی کلومیٹر تک ٹرین چلتی رہی اور آگ تین بوگیوں تک پھیل گئی ۔

مزید : قومی