فخر عالم حادثے کی ذمہ داری مسافروں پر ڈالنے کے بیان پر شیخ رشید پر بر س پڑے

فخر عالم حادثے کی ذمہ داری مسافروں پر ڈالنے کے بیان پر شیخ رشید پر بر س پڑے
فخر عالم حادثے کی ذمہ داری مسافروں پر ڈالنے کے بیان پر شیخ رشید پر بر س پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی سے راولپنڈی آنے اولی تیز گام میں سلینڈر پھٹنے کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس میں 65 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہیں تاہم شیخ رشید نے ٹرین کو حادثے کا ذمہ دار مسافروں کو قرار دیدیا ہے جس پر گلوکار فخر عالم وفاقی وزیر پر برس پڑے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق فخر عالم نے شیخ رشید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ” وفاقی وزیر درست کہہ رہے ہیں کہ یہ مسافروں کی غلطی ہے ، پاکستانی مسافروں نے ایسے عقل سے عاری، خود غرض ، بے حس ، بیوقوف سیاستدانوں کو بار بار ووٹ دیا ، انہوں نے ٹھیک کہا کہ پاکستان ریلوے کی کوئی غلطی نہیں بلکہ جاں بحق ہونے والی کی ہے جنہیں الزام دینا چاہیے ، نہایت افسوسناک ۔“
یاد رہے کہ شیخ رشید نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہ ریلوے کی جانب سے چولہے وغیرہ لے جانے پر پابندی ہے ، آتشزدگی واقعہ میں ریلوے کی نہیں مسافروں کی غلطی ہے۔انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے لوگ اجتماع میں جا رہے تھے ،تبلیغی جماعت کے لوگوں کے پاس چولہا اور سلنڈر موجود تھے ،آگ مسافروں کے پاس موجود گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے لگی ،تحقیقات کریں گے مسافرسلنڈرلیکرکون سے سٹیشن سے چڑھے۔
ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں سے 18 کا تعلق میر پور خاص سے ہے جبکہ ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسر باقر حسین کا کہناہے کہ ناقابل شناخت لاشوں کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے کی جائے گی ۔ امدادی کارروائیوں میں پاک فوج کے جوان بھی حصہ لے رہے ہیں جبکہ آرمی کا ہیلی کاپٹر بھی مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے استعمال کیا جارہاہے ۔

مزید :

قومی -